حاملہ خواتین کو اداکارہ کرینہ کپور کی کتاب کیوں پڑھنی چاہئے؟

بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کتاب حاملہ خواتین کے لیے بہترین رہنمائی ہے، کتاب میں اپنے تجربات بیان کیے ہیں کہ جب میں حمل سے گزری تو چیزوں کو کیسے قابو کیا، خواتین کو اس سے بہت کچھ سیکھنے کو مل سکتا ہے۔کرینہ کپور بالی وڈ کی ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے قدم قدم پر سسٹم کو للکارا ہے اور دبنگ طریقے سے اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا میں بھی ڈسکس کیا، وہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں کوئی بھی بات کرنے سے ڈر نہیں لگتا اور وہ بے حد منہ پھٹ سمجھے جاتے ہیں۔اپنی شادی اور 2 بچوں کی پیدائش پر بھی کرینہ نے دنیا بھر کے میڈیا کا بڑی ہمت سے سامنا کیا اور جو ان کے دل میں ہوتا تھا وہ کہہ دیتی تھیں، کرینہ کپور کی شادی بالی وڈ اداکار سیف علی خان سے ہوئی ہے اور ان کے 2 بیٹے ہیں جن کے نام تیمور اور جہانگیر ہیں۔شارجہ میں ہونے والے انٹرنیشنل بک فیئر کے دوران اپنے مداحوں کے بیچ بیٹھ کہ کرینہ نے کہا کہ جب مجھے حمل پر کتاب لکھنے کی پیشکش ہوئی تو میں نے سوچا کہ مچھ سے بہتر اس پر کون بات کر سکتا ہے۔ کرینہ ہمیشہ سے اپنے برملا انداز کی وجہ سے جانے جاتی ہیں اور اس کتاب میں انہوں نے کھل کے اپنے تجربات بیان کیے ہیں جو بہت سی عورتوں کو آنے والے وقت میں کام بھی آ سکتے ہیں۔کرینہ نے کہا کہ یہ کتاب انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے دوران لکھی اور ان کے حساب سے انہیں کتاب کے لیے اس سے بہتر کوئی اور موضوع نہیں مل سکتا تھا، انہوں نے بک فیئر میں بتایا کہ ان کی پہلی پریگننسی اتنے آرام سے گزری تھی کہ وہ آخری مہینے تک بھی کام کرتی رہی تھیں، ان کی کتاب میں کھانے پینے سے لے کر روز مرہ کی زندگی میں ہونے والی ہر قسم کی چیز ملے گی۔اس کتاب میں عورتوں کی نفسیات سمیت ہر موضوع پر بات ہوئی ہے جیسے کہ وزن کا بڑھنا، بے چینی ہونا اور خود کو کمتر محسوس کرنا، ۔ انہوں نے کہا کہ عورت کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو ویسے اپنا لے جیسی کہ وہ ہے اور کچھ بدلنے کی کوشش نہ کرے۔ میں ایک پنجابی لڑکی ہوں جو کھانا پسند کرتی ہے لیکن میرا وزن صرف 45 کلوگرام تھا اور ایسا ہونا واقعی مشکل ہے۔کرینہ نے بتایا کہ انہوں نے بہت سے ایسے کردار کیے جو ان کے دل کے بہت قریب ہیں، ان کا صرف یہی خواب ہے کہ وہ فلمیں بناتی رہیں اور اچھا کام کرتی رہیں، اب فلم انڈسٹری میں کافی کچھ بدل گیا ہے اور نئی لڑکیاں جدت طرازی کے ذریعے فلم انڈسٹری میں مثبت تبدیلیاں لائی ہیں۔انہوں نے مذاق کے طور پر کہا کہ وہ کھانا بنانے کی بالکل شوقین نہیں ہیں لیکن ان کے شوہر سیف بہت اچھا کھانا بناتے ہیں، بڑے بیٹے تیمور کو دبئی دیکھنے کا بہت شوق ہے اور وہ خود بھی چاہتی ہیں کہ اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی کا دورہ کریں۔
