کرم : سرکاری قافلے پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کےلیے آنےوالے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروادی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کےلیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنےوالے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اسسٹنٹ کمشنر منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
غلجو کلے کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کےلیے بوشہرہ جارہا تھے جس پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہےکہ علاقے میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب کوہاٹ میں کمشنر آفس میں جرگہ جاری ہے۔
سیاسی عدم استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت بہتر کیوں ہونے لگی؟
ادھر ضلع کرم میں پھنسےہوئے 66 افراد کا کامیاب انخلا کرلیا گیا۔تری منگل میں مشران کی سفارش پر 66 افراد،بشمول خواتین و بچے محفوظ مقام پر منتقل کر دیےگئے۔فسادات کی وجہ سے عوام پھنس گئےتھے۔
