کار ساز حادثہ : ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد

کراچی کےعلاقے کارساز روڈ پر باپ بیٹی کو گاڑی سےکچل کر قتل کرنےوالی ملزمہ کی منشیات کےاستعمال سےمتعلق کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ پر منشیات کےاستعمال سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نےملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی،درخواست ضمانت مسترد ہونےکی وجوہات تحریری حکم نامے میں بتائی جائیں گی۔

قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نےبھی کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

یاد رہے کہ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نےکارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کےعوض ضمانت منظورکرلی تھی جب کہ منشیات ایکٹ کےتحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیاتھا۔

سیشن عدالت کے جج نےکہا تھاکہ ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت پرفیصلہ 13 ستمبر کو سنایاجائے گا تاہم اب عدالت نےمحفوظ فیصلہ سناتےہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

بی این پی مینگل نے بھی آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا

پولیس کےمطابق ملزمہ پر آئس کےاستعمال کےالزام کےپیش نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے،پولیس کی جانب سےملزمہ کےخلاف دو مقدمات درج کیے گئےتھے۔

یادرہےکہ 19 اگست کو کراچی کےعلاقے کارساز روڈ پر خاتون ڈرائیور نےتیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار باپ اور بیٹی کو کچل کر قتل کردیا تھا،اس کےعلاوہ خاتون نےایک دوسری گاڑی کو بھی ہٹ کیاتھا جس میں کچھ افراد زخمی ہو گئےتھے۔

Back to top button