کارتک آریان کو10سال بعدانجینئرنگ کی ڈگری مل گئی

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو 10سال بعد اپنی انجینئرنگ کی ڈگری مل گئی۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرمداحوں کےساتھ ڈگری کے حصول کے وقت کانووکیشن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئرویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریان کانووکیشن سے پہلے ریہرسل اور پھر والدہ کے ساتھ ڈگری وصول کررہے ہیں۔
اداکار ڈگری کے حصول کیلئےکارتک ممبئی میں ’’ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی‘‘ پہنچے تھے۔ جہاں ان کےمداحوں نے بھی انھیں ڈگری کی مبارکباد پیش کی۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں اداکار کواپنے اساتذہ کےساتھ بات چیت کرتے اور طلبا کے ساتھ رقص کرتےہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔
کارتک آریان نےکیپشن میں لکھا کہ ’’بیک بینچ پر بیٹھنے سےلے کر کانووکیشن کےلیے اسٹیج پرکھڑے ہونےتک یہ بہت حسین رہا ہے‘‘۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ’’ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی نے مجھے بہت سے یادگار لمحات، خواب اوراب آخرکار میری ڈگری بھی دے دی، جس کے حصول کےلیے مجھے ایک دہائی سےزیادہ کا عرصہ لگا‘‘۔
اداکار نے اپنے اساتذہ سمیت یونیورسٹی کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
