ملک بھر میں کرونا پابندیاں ختم کر دی گئیں

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کرونا کے حوالے سے عائد تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے کیا گیا۔
شادی کے باوجود حریم شاہ کا بلاول سے اظہار عشق
اسد عمر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ کرونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور کرونا کے حوالے سے تمام پابندیوں کو رد کر رہے ہیں، 70 فیصد پاکستانیوں کی مکمل ویکسی نیشن ہ وچکی جبکہ وبا ختم نہیں ہوئی، ختم ہونے کے مراحل میں ہے۔
ملک جلد کرونا فری ہونے والا ہے اور اسی بنا پر شادی، انڈور ڈائننگ سمیت مارکیٹوں میں عائد پابندیاں بھی اٹھالی گئی ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے انسداد کرونا کے ادارے کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔
