مسلسل آٹھویں سال کشمیری سری نگر کی جامع مسجد میں نماز عید ادا نہ کرسکے

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو قابض بھارتی فوج نے مسلسل آٹھویں سال سری نگر کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہ دی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی ریاستی پابندیاں اور ظلم جاری ہیں۔ اور مسلسل آٹھویں سال کشمیری شہریوں کو سری نگر کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق قابض انتظامیہ نے مسجد کو مکمل طور پر سیل کر دیا اور تالے لگا دیے، جبکہ مسجد کے اطراف بڑی تعداد میں بھارتی فورسز تعینات کی گئی ہیں تاکہ شہری وہاں داخل نہ ہو سکیں۔
کے ایم ایس کے مطابق حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج بھی گھر میں نظر بند رکھا گیا، اور گزشتہ روز بھی انہیں نماز جمعہ کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد سے سری نگر کی جامع مسجد کو عید کے موقع پر بند کر دیا جاتا ہے، جس سے مقامی مسلمانوں کے عبادتی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔
