گوندھے ہوئے آٹے کو فریج میں رکھنا نقصان دہ قرار

غذائی ماہرین نےگوندھا ہوا آٹا تازہ غذاؤں کی نسبت تیزی سے اپنی صحت  بدلتا ہے اور اس میں ایسے کیمیائی عمل جاری رہتے ہیں جن پر اکثر توجہ نہیں دی جاتی۔

گھروں میں عام رواج پایا جاتا ہے کہ ایک بار میں زیادہ آٹا گوندھ کر فریج میں رکھ دیا جائے تاکہ اگلے دن صبح وقت بچایا جا سکے لیکن یہ سہولت صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فریج آٹے کو ٹھنڈا ضرور رکھتا ہے لیکن خمیر کے عمل کو مکمل طور پر روک نہیں سکتا، آٹے میں موجود خمیر مسلسل ہلکی رفتار سے کام کرتا رہتا ہے۔

اس دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ اور تیزاب بنتے رہتے ہیں جس سے آٹے کی خوشبو اور ذائقے میں فرق آجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پرانے آٹے کا اکثر ذائقہ کھٹا یا ترش ہو جاتا ہے۔

 

Back to top button