کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر کو حادثہ،10افراد ہلاک

 کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،مسلح افواج کے سربراہ  جنرل فرانسس اوگولا  سمیت10افراد ہلاک ہو گے۔

رپورٹس کے مطابق کینیا کی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل فرانسس اوگولا سمیت 5 فوجی افسران بھی ہلاک ہوئے۔ہیلی کاپٹر دارالحکومت نیروبی سے 400 کلو میٹر کی دوری پر ایجلیو مراکویٹ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا جس میں 3 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

صدر ولیم روٹو نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامہ اجلاس طلب کر لیا۔ صدر کی آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیوں کر پیش آیا تاہم اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

Back to top button