مٹی کا تیل 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا
21 مارچ, 2026

عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہونے لگے ہیں، جہاں حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ: پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان
یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کر چکے ہیں، تاکہ عوام کو کچھ حد تک ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Tags
مٹی کا تیل21 مارچ, 2026
