بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ سے قبل اہم آسٹریلوی بولر انجری کا شکار

بھارت کےخلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا کےفاسٹ بولر مچل اسٹارک انجری کا شکار ہوگئے۔

رپورٹس کےمطابق مچل اسٹارک کو چوتھے ٹیسٹ میں کمرکی تکلیف ہوئی تھی،انہوں نے باکسنگ ڈےٹیسٹ میں کمرکی تکلیف کےباوجود بولنگ کی۔

میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کوشکست دے دی

اب مچل اسٹارک کی بھارت کےخلاف سڈنی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

واضح رہےکہ آسٹریلیا اور بھارت کےدرمیان5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سےسڈنی میں شروع ہوگا۔

 

Back to top button