خلیل الرحمن قمر نے لڑکوں کے جلد شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

معروف ڈرامہ ساز، مصنف خلیل الرحمن قمر نے انکشاف کیا ہے کہ لڑکوں کی اکثریت جلد شادی سے راہ فرار اختیار کرتی ہے کیونکہ ہر لڑکے کی بہت سی لڑکیوں سے دوستی ہے، اسی لیے میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ایک ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے سخت خلاف ہوں۔خلیل الرحمٰن قمر متعدد معروف ڈراموں اور فلموں کے لکھاری رہے ہیں اور ان کے ڈراموں کی تعریفیں بھی کی جاتی رہی ہیں، تاہم ماضی میں خلیل الرحمٰن قمر کو خواتین کے خلاف نامناسب گفتگو کرنے اور خصوصی طور پر ان کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں سماجی کارکن ماروی سرمد کے لیے نامناسب زبان کے استعمال پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا جاتا رہا ہے۔حال ہی میں ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے مزاحیہ پروگرام ’’حد کر دی‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک بار پھر خواتین کے حقوق سے متعلق تفصیلی گفتگو کی، میزبان کے سوال پر خلیل الرحمٰن قمر نے جواب دیا کہ مرد بنیں، اگر آپ عورت کی اپنی ماں جتنی عزت کرتے ہیں تو آپ مرد ہیں۔جس کے بعد مومن ثاقب نے دوبارہ سوال پوچھا کہ ایک طبقہ آپ سے محبت کرتا ہے، آپ کے بہت سارے مداح ہیں اور دوسرا طبقہ آپ کی رائے سے سخت اختلاف کرتا ہے، اور شدید تنقید بھی کرتا ہے، کیا آپ کو توقع تھی کہ چیزیں اس نہج پر پہنچ جائیں گی؟انہوں نے انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’نہیں، چونکہ میں عورتوں کے حقوق کے لیے لڑتا ہوں لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ میں مرد کے لیے بول رہا ہوں، مرد سماجی سیٹ اپ نہیں چلاتا، بلکہ وہ معاشی سیٹ اپ چلاتا ہے، لڑکے جلدی شادی اس لیے نہیں کرتے کیونکہ ان کی بہت ساری ’دو نمبر‘ لڑکیاں دوست ہوتی ہیں اگر کوئی لڑکا صحیح عمر میں شادی نہیں کر رہا تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی بہت سی خواتین دوستوں تک رسائی ہے، یہ سب نقصان خواتین کو ہو رہا ہے۔اایک اور سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کا ایک اسکول میں تعلیم حاصل کرنا

Back to top button