کیا خلیل الرحمان قمر اور ماہرہ خان  میں لڑائی ختم ہو گئی؟

 مشہور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان کردیا تو کیا لڑائی ختم ہو گئی؟

خلیل الرحمان قمر نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہنئی فلم ” مرزا جٹ” میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کریں گی۔ فلم کے ہیرو ہمایوں سعید ہوں گے جبکہ سینئر اداکار سہیل خان بھی کاسٹ میں شامل ہوں گے۔  کام تو کرنا ہے نا۔ ماہرہ خان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں تاہم کام اپنی جگہ پر ہے۔

پنشنرز کی پنشن پر ٹیکس نہیں لگے گا،آئی ایم ایف مان گیا

 

ماہرہ خان کی جانب سے خود پر تنقید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمر نے  مختلف انٹرویوزمیں ان کے لیے انتہائی سخت بیانات دئیے تھے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

Back to top button