نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن کے دشمن ہیں : خواجہ آصف

 

 

 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا اسلام آباد خودکش حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن کے دشمن ہیں، اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی،حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے، بھارت اور طالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سکیورٹی گارڈز نے حملہ آور کو چیلنج کیا جس کے جواب میں اس نے فائرنگ کی،خود کش حملہ آور نے نمازیوں کی آخری قطار میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی۔بھارت عبرت ناک شکست کےبعد اپنی پراکسیوں کے ذریعے جنگ لڑرہا ہے، بھارت کی اب براہ راست جنگ لڑنے کی ہمت نہیں،بھارت اورطالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں 31 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد: امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 31 افراد شہید اور 169 سے زائد زخمی

پولیس کےمطابق دھماکا نمازجمعہ کے دوران مسجد و امام بارگارہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہوا ،خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخلے سے روکنے پر خود کو اڑا لیا۔

 

Back to top button