خواجہ آصف بھی بلاول بھٹو کی حمایت میں سامنے آگئے

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے جو اعتراضات کیےوہ درست بھی ہیں،ہماری پارٹی قیادت اور حکومت کو وہ اعتراضات دور کرنےچاہئیں۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اگر صورت حال ویسی ہی ہے جیسے بلاول بھٹو نے بتائی ہے تو اس کی ہمیں فائن ٹیوننگ کرنی چاہیے۔کولیشن کو اکٹھے اور متحد رکھنا ہمارا فرض ہے۔

سیاسی ایفرٹ کا لیول بڑھناچاہیے،ایسی کوئی بھی آواز آئے اسےفوری طور پر ٹھیک کرنا چاہیے۔

انہوں نےکہا کہ ہماری پارٹی کےجو لوگ سیاسی رابطے بڑھاتےہیں ان میں میرا نام شامل نہیں لیکن وہ لوگ اس پر کام کررہے ہیں،شہباز شریف خود انوالوڈ ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ اس وقت جو ہائبرڈ ارینجمنٹ جاری ہےوہ ذاتی مفادات کےلیے نہیں بلکہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کےلیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے احتجاج سےتھوڑا بہت خلل تو پڑے گا لیکن اب یہ کوئی سیاسی خطرہ نہیں رہا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے پچھلے جو دو تین احتجاج کیےوہ فکسڈ تھے اور انہوں نے عمران خان کی مرضی سے یقین دہانیاں کرائی ہوئی تھیں اور غائب بھی انہی کی مرضی سے ہوئےتھے۔

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پنجاب کے لیڈرز خیبرپختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں اور جلوسوں میں نہیں آتے،

یہ تمام کسی نہ کسی طرح ڈیل چاہتےہیں اور منتیں ترلے کررہے ہیں،پی ٹی آئی کے سینیٹرز اپنےہی لوگوں کی مخبری سے گرفتار ہوئےتھے۔

کیا پنجاب حکومت کے خسارے میں جارہی ہے ؟

واضح رہےکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ  ن لیگی حکومت معاہدے پر عمل نہیں کررہی، آئين سازی کےوقت کی گئی باتوں سے پيچھے ہٹ گئی ہے،

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے،نہ سیاست کی جاتی ہے،نہ معاہدے پر عمل ہورہا ہے۔

Back to top button