خواجہ آصف اور بلاول بھٹو ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے رکن بن گئے

وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا رکن تعینات کردیا گیا۔
خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری کی تعیناتی کا گزٹ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
وزیراعظم، سیکرٹری کابینہ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ،پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کا سیکرٹری بورڈ کے رکن ہوتے ہیں۔
9 مئی کیس : عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
خیال رہے کہ ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ ہائی پاور سلیکشن بورڈ گریڈ 21 اور 22 میں تعیناتی اور پروموشن کا فیصلہ کرتاہے۔
