خواجہ آصف اور طلال کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا انہیں پہلے سے ہی فیصلے کا علم ہے: اسد قیصر

تحریک انصاف کےرہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس سےواضح ہوگیا کہ انہیں فیصلےکاپہلےسےعلم ہے۔

 

ایک بیان میں اسد قیصر نےوزیردفاع خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر  ردعمل میں کہاکہ واضح ہوگیا انہیں فیصلےکا پہلے سےعلم ہےاور یہ بھی  واضح ہوگیا کہ فیصلہ کہاں لکھا گیا ہے ۔

عمران خان اور بشریٰ  بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد

 

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس  کیس سے متعلق اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شفاف ٹرائل نہیں ہوا، یہ سراسرسیاسی انتقامی کارروائی کا کیس ہے، حکمران اپنے مفاد کی خاطر 26 ویں آئینی ترمیم پاس کریں گے تو انصاف نہیں ہوگا؟

انہوں نےمزید کہا کہ سپریم کورٹ کو متنازع بنا کر من پسند فیصلے لیں گے تو انصاف کی توقع نہیں رکھنی چاہیے جب کہ  فیصلے کاحکومت کو علم ہونا انصاف کا قتل ہے۔

Back to top button