ڈی جی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام

ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں نےحملہ کیا جسےجوانوں نے ناکام بنا دیا۔
ڈی پی او کے مطابق دہشتگردوں نےسحری کےوقت پولیس چیک پوسٹ لکھای پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئےناکام بنا دیا،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نےڈیرہ غازی خان کی سرحدی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی۔
ہمیں خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں تربیت اور تعاون فراہم کرنا ہوگا : شہباز شریف
محسن نقوی کاکہنا تھا ڈیرہ غازی خان پولیس نےبہادری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کامقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا، ڈی جی خان پولیس نےپہلےبھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا پنجاب پولیس کے جوانوں نےپروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اوران مزموم عزائم کو ناکام بنایا۔
