خوشحال خان رمشاخان سے شادی کی خبروں پربول پڑے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار خوشحال خان نےاداکارہ رمشا خان کےساتھ شادی کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار خوشحال خان اور اداکارہ رمشا خان ان دنوں اپنی مبینہ شادی کی خبروں کے باعث شہہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

معاملہ اس وقت مزید بڑھ گیا جب سوشل میڈیا پیجز نے بغیر نام لیے ایک سیلیبرٹی شادی کی خبر دی، جسے مداحوں نے خوشحال خان اور رمشا خان سے جوڑ دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر وائرل ہو گئی۔

دونوں اداکار اپنے کامیاب پراجیکٹس اور معیاری اسکرپٹس کے انتخاب کے لیے جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے یکے بعد دیگرے دو ڈراموں دنیاپور اور بریانی میں ایک ساتھ کام کیا، جس کے بعد ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کی توجہ حاصل کی اور یہیں سے آف سکرین تعلقات کی قیاس آرائیاں شروع ہوئیں۔

اب خوشحال خان نے خود سامنے آ کر ان افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں۔

 

 

Back to top button