ضلع خیبر: سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید

خیبرپختونخوا کےضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور خوارج کےدرمیان فائرنگ کےتبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان بھی شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کےدرمیان تین مختلف مقامات پر فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں چار خوارج سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کےباعث ہلاک ہوگئے۔
ریاست کے تینوں ستون اپنے کام کی حد تک محدود ہوجائیں تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے: رانا ثنا اللہ
شدید فائرنگ کےتبادلے کےدوران تین بہادر جوانوں نےجام شہادت نوش کیا جن میں ضلع میانوالی سےتعلق رکھنے والے حوالدار انعام گل، ضلع ٹانک کےسپاہی محمد عمران اور ضلع مردان کےسپاہی الطاف خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کےمطابق علاقے میں پائےجانے والےکسی اور خارجی کےخاتمے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےخاتمے کےلیے پر عزم ہیں اور ہمارےبہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔