خیبرپختونخوا : سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13خوارج ہلاک

 

 

 

 

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں کےدوران بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز  نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا،اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 خوارج جہنم واصل کیےگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیاگیا جس میں سکیورٹی فورسز نے مزید 6 خوارج کو ہلاک کیا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دیگر خارجی دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کےلیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سہیل آفریدی جلسوں اور دھرنوں کے بجائے عوام کے مسائل حل کریں : بیرسٹر عقیل

آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی مہم جاری رہےگی،ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسورکا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

 

 

Back to top button