خیبرپختونخوا:سول جج کیلئے 2 سالہ وکالت کی شرط ختم

خیبرپختونخوا جوڈیشل سروس رولز میں ترمیم کرتے ہوئے سول جج کیلئے 2 سالہ وکالت کی شرط ختم کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل سروس رول 5 میں سینیارٹی کم فٹنس کی بنیاد ختم کردی گئی اور میرٹ پر سلیکشن ہوگی۔ترقی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر کی جائے گی، بی پی ایس 19 سے 21 میں ریگولر ترقی سروس مکمل کیے بغیر نہیں ہو سکے گی۔
نوٹیفکیشن میں ترقی کے لیے تربیت مکمل کرنا اور امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا بار کونسل نے کہا ہےکہ سول ججز کی تعیناتی کے نئے طریقہ کار کو مسترد کرتے ہیں، حکومت بغیر تجربے کے ججز کی تعیناتی کا فیصلہ واپس لے۔
