خیبرپختونخوا،عمران خان کے نام سے مشابہ نمبرپلیٹ 1کروڑ11لاکھ میں نیلام

خیبر پختونخوا میں نمبر پلیٹوں کی نیلامی، عمران خان کے نام سے مشابہت والی ’خان 1‘ نمبرپلیٹ ایک کروڑ11لاکھ میں نیلام ہوگئی۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نشتر ہال پشاور میں پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا جس میں کروڑوں روپے میں نمبر پلیٹس فروخت کردی گئیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے چوائس نمبر پلیٹس کی الاٹمنٹ کے لیے جاری نیلامی میں اب تک ’’وزیر 1‘‘ کو سب سے زیادہ بولی دیکر خریدا گیا۔ وزیر 1 نمبر پلیٹ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

آفریدی 1‘ کو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بولی پر خریدا گیا، مذکورہ نمبر پلیٹ ایک کروڑ 40 لاکھ پچاس ہزار روپے میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خریدلی۔

نیلام شدہ نمبر پلیٹس میں تیسری سب سے زیادہ بولی  عمران خان کے نام سے مشابہت والی ’خان 1‘ پر لگائی گئی جسے ایک کروڑ 11 لاکھ روپے میں وزیرستان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نیک محمد خان نے خرید لیا۔

804نمبرپلیٹ آکشن سے نکال دی گئی، زرداری، شریف، قومی کرکٹرز کے نام کی نمبر پلیٹس اگلی بولی میں آئیں گی۔

Back to top button