خیبرپختونخوا : فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ایف سی اہلکار فیلڈ سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھے اور گاڑی میں سوار ہوکر روانہ ہورہے تھےکہ پہاڑ کی چوٹی پر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی رؤف، سپاہی شاہد اور ڈرائیو شاہ پور شامل ہیں۔
دہشت گردی کے واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا اور حملہ آوروں کی تلاش کےلیے پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیدی
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعےکی شدید مذمت کرتےہوئے متعلقہ حکام کو حملےمیں ملوث عناصر کی گرفتاری کےلیے کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کر دی۔
