خیبرپختونخوا: سیمنٹ فیکٹری کی بس پر بم حملہ، ایک شخص جاں بحق 9 زخمی

 

 

 

 

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب سیمنٹ فیکٹری جانے والی بس پر بم حملہ، حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا،حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹل منتقل کیاگیا، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کےلیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Back to top button