وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی ریاستی خود مختاری اور قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے،دہشت گردی پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی پورے ملک کےلیے مشترکہ چیلنج ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی کمزوری یا ابہام کی گنجائش نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان پوری قوت سے دہشت گردی کا مقابلہ جاری رکھے گا اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائے۔

بلوچستان میں آپریشن مکمل،دہشت گردوں کوچن چن کرماراگیا،محسن نقوی

یادرہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دو دنوں میں آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

 

Back to top button