خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیے بلاسود قرضہ سکیم کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے گریڈ 1 تا 17 کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد ملازمین کو مالیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس ضمن میں صوبائی حکومت کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قرضے آسان اقساط میں ادا کیے جائیں گے۔
مراسلے کے مطابق سیکرٹریٹ ملازمین کے لیے 10 کروڑ روپے، جبکہ دیگر صوبائی محکموں کے ملازمین کے لیے 24 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مراسلے میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ ملازمین کو گاڑی خریدنے کے لیے 2 لاکھ روپے اور گھر کی تعمیر کے لیے 2.5 لاکھ روپے تک کا ایڈوانس دیا جائے گا۔
اس اسکیم کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں مجموعی طور پر 34 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
