خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی کے کیس واپس لینے کا فیصلہ

 

 

 

 

خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے مقدمے کی واپسی کی منظوری دے دی۔

صوبائی حکومت نے پبلک پراسکیوٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو 9 مئی کیس کےلیے سپیشل پراسکیوٹر مقرر کر دیا ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینےکا ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کا خط عدالت میں جمع کرا دیا جس کےبعد عدالت نے مقدمے کی سماعت کےلیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

 

یاد رہے کہ 9 مئی کو مردان میں پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات کے دوران کارکنوں، راہگیروں اور پولیس اہلکاروں کو چوٹیں آئیں، جب کہ مقدمے میں ظاہر شاہ طورو، ایم این اے مجاہد خان اور دیگر افراد نامزد تھے۔

 

 

 

Back to top button