گورنرخیبرپختونخوانےعمران خان کی قید کاذمہ دارپی ٹی آئی کوقرار دیدیا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پی ٹی آئی خود چاہتی ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں۔ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں جتنی دیر عمران خان جیل میں رہیں گے اتنا انکے مزے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی نے کہا کہ عمران خان کو ان پر اتنا یقین نہیں کہ وہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کر سکیں، کفن باندھنے والی فورس لگتا ہے غائب ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد سہیل آفریدی غائب ہوگئے، چیف منسٹر اور وزیر اعظم کی امن و امان کے لیے کوارڈینیشن ہونی چاہیئے، ہم امن کے معاملے پر سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 13 سالوں میں خیبر پختونخوا میں ایک ہسپتال نہیں جہاں عمران خان کا علاج ہو سکے؟ عمران خان کا علاج آج بھی اسلام آباد کے ہسپتال میں ہو رہا ہے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ آج سپر پاورز بھی پاکستان پر ٹرسٹ کر رہی ہیں، فیلڈ مارشل کا کردار دنیا بھر میں مانا جا رہا ہے اور بہترین سفارتکاری سے پورے خطے میں پاکستان کا تاثر بہتر ہوا ہے، امن کے لیے کوششیں رنگ لائیں گیں۔
انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے جو وعدے کیے پورے نہیں کیے، پاکستان کو افغانستان میں جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے ملیں گیں وہاں سٹرائیک ہوں گی۔ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے۔
