خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،11خارجی ہلاک

خیبرپختونخوا کے3ختلف اضلاع میں کارروائیاں،سکیورٹی فورسز نے11خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن17-18 دسمبر کی رات کیے گئے، مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، مؤثر کارروائی کےنتیجےمیں7خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ تیسراآپریشن ضلع مہمند کےعلاقے مامد گٹ میں کیا گیا، جہاں شدید جھڑپ کے بعد2خارجی دہشتگرد مارےگئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مارےگئے دہشت گردوں کے قبضےسےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق علاقےمیں موجود کسی ممکنہ خارجی دہشت گرد کو ختم کرنےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہےکہ 13 دسمبر کو آئی ایس پی آرنےبتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کےمختلف اضلاع میں گزشتہ 5 روز کے دوران کیے گئے آپریشن کے دوران 43 خارجی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع لکی مروت میں کارروائی کی تھی، فورسز کی جانب سے مؤثر آپریشن کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اسی طرح 9 سے 13 دسمبر تک صوبہ خیبرپختونخوا میں 18 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

بلوچستان میں 13 دسمبر کو موسیٰ خیل اور پنجگور اضلاع میں دو الگ الگ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Back to top button