خیبرپختونخوا : سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 19 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 اہلکار شہید

 

 

 

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید ہوگئے، کارروائی کے دوران 19 خوارج کو واصل جہنم کر دیا گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کےدوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونےوالوں میں لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سیکنڈ ان کمانڈ میجر بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کےمطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے ٹھکانےپر کی گئی،اس دوران فورسز نے مؤثر کارروائی میں 19 خوارج ہلاک کیے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کر رہے تھے،سیکنڈ ان کمانڈ میجر طیب راحت نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

شہید ہونےوالے دیگر 9 جوانوں میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک گل امیر نائیک عدیل حسین، ، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک ارشاد حسین، لانس نائیک طالش فراز، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع اورکزئی میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،پاکستانی فورسز بھارتی سرپرستی میں چلنےوالی دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں،شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

 

Back to top button