خیبرپختونخوا : ضلع دیر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 2 خوارج جہنم واصل

خیبرپختونخوا : ضلع دیر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 2 خوارج جہنم واصل
خیبرپختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 2 خارجی جہنم واصل کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق دیر کے علاقے تیمر گراہ میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کےمطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیاگیا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ عرف کوچوان کو ہلاک کیا گیا۔دہشت گرد حفیظ اللہ سکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا، حکومت نے دہشت گرد حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق کارروائی کےبعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
افغانستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ڈرون حملوں کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف نے لوئر دیر میں خارجیوں کو ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشت گردوں سے جنگ جاری رہے گی۔
