خیبرپختونخوا : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں نو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جب کہ فائرنگ کےتبادلے میں 2 جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کاکہنا تھاکہ مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے،حوالدار محمد زاہد کا تعلق مالاکنڈ اور سپاہی آفتاب علی کا تعلق چترال سے ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا، آپریشنز میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔

کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس : ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔

Back to top button