پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے : وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ضلع مستونگ میں بےگناہ مسافروں کے قتل کے واقعے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور اس کا جواب سخت ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی مٹی میں بہایا گیا بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائےگا،ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔بےگناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یہ ریاستی جنگ ہے،اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا۔ ہم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے ۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو تباہ کرنےکی ہر کوشش کو طاقت،عزم اور اتحاد سے کچلا جائےگا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھاکہ دشمن عناصر بلوچستان کی ترقی،استحکام اور یکجہتی کے دشمن ہیں اور انہیں ہر صورت انجام تک پہنچایا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان دشمنوں کےلیے قبرستان بنےگا اور ریاستی ادارے اس عزم کے ساتھ سرگرم عمل ہیں کہ ملک دشمنوں کو کوئی جائےپناہ نہیں دی جائےگی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے میں جاں بحق ہونےوالے شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

بلوچستان بس حملہ : بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ

یادرہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانےوالی ایک مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کیا تھا جنہیں بعد میں شہید کردیا گیا۔

Back to top button