شاہ چارلس شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل کےساتھ تعلقات بحالی پرغور

برطانوی شاہی خاندان سے متعلق ایک ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ چارلس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایک ڈرامائی قدم اٹھانے پر خاموشی سے غور کر رہے ہیں۔

یہ دعویٰ شاہی امور کے ماہر روب شوٹر نے اپنے سب اسٹیک میں اس وقت کیا جب شہزادہ ہیری برطانیہ کے دورے کے بعد کیلیفورنیا میں اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ جا ملے۔

روب شوٹر کے مطابق کنگ چارلس اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ اپنے انتہائی نجی اور ذاتی محل بالمورل کیسل کے دروازے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے لیے کھول دیے جائیں۔ ماہر کے مطابق بادشاہ اس فیصلے پر پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔

شاہی ماہر کا کہنا ہے کہ کنگ چارلس کا یہ ممکنہ اقدام اعتماد، معافی اور ہیری و میگھن کے ساتھ تعلقات میں دراڑ کو ختم کرنے کی سنجیدہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

روب شوٹر نے کہا کہ یہ بکنگھم پیلس نہیں ہے بالمورل بالکل مختلف ہے۔ یہ کنگ چارلس کا ذاتی گھر ہے جو سنہ 1852 میں ملکہ وکٹوریہ اور پرنس البرٹ نے خریدا تھا۔ یہ وسیع اسکاٹش سٹیٹ طویل عرصے سے شاہی خاندان کے لیے جذباتی پناہ گاہ رہی ہے جہاں روایت، نجی زندگی اور خاندانی وقت کو خاص اہمیت حاصل ہے اور اب ذرائع کے مطابق کنگ چارلس اسے ہیری اور میگھن کے ساتھ بانٹنے پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

Back to top button