کیوی جسم سے اضافی چربی کم کرنے میں انتہائی مفید قرار

اگر آپ وزن میں کمی کے لیے ورزش کر رہے ہیں تو کیوی کا پھل اس سلسلے میں آپ کی مزید مدد کر سکتا ہے، جسم کی فالتو چربی کو کمر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
نئی تحقیق کے مطابق کیوی پھل کھایا جائے اور ورزش جاری رکھی جائے تو اس سے پیٹ کی چربی گھلنے کے عمل میں تیزی آتی ہے۔
صرف تین ماہ میں اس کے واضح نتائج سامنے آنے لگتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ کیوی میں کئی اقسام کے پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزا بھی پائے جاتے ہیں جس جسم سے فالتو چربی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
کرونا کے علاج کیلئے فائزر کی گولیاں استعمال کرنے کی اجازت
جرنل نیوٹریئنٹس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق کیوی کا پھل ایک جانب تو خون میں گلوکوز معمول پر رکھتا ہے تو دوسری جانب عمر بڑھانے والے بایو مارکرز کو بھی تقویت دیتا ہے۔
