عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عید پر اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے : وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم کو خط

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عیدالفطر کے موقع عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ان کی فیملی سے ملاقات کی اجازت دینے کےلیے خط لکھ دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان سے ملاقاتوں کا معاملہ پہلے بھی متعدد بار اٹھایا جاچکا ہے۔
سہیل آفریدی نے لکھا کہ قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کا حق قانونی اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے تحت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ تشویشناک ہے۔قیدیوں کو اہلخانہ سے ملاقات،انسانی سلوک اور مناسب طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں رعایت کا اعلان
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان پریزن رولز 1978 اور پریزنز ایکٹ 1894 کا حوالہ دیتےہوئے مطالبہ کیاکہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ان کے قانونی حقوق فراہم کیےجائیں اور اس ضمن میں فوری ہدایات جاری کی جائیں۔
