کے پی حکومت کا پی ٹی آئی کے خلاف نگران دور میں درج 9 مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

 

 

 

خیبرپختونخوا حکومت نے نگراں دور میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج 9 مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں نگراں دور حکومت میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر 9 مئی کے مقدمات درج ہوئے تھے، ایڈووکیٹ جنرل آفس نے 51 مقدمات واپس لینےکی سفارشات بھیج دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقدمات میں سزا کی صورت میں اراکین اسمبلی کو نااہلی کا خدشہ ہے، کابینہ کی منظوری کےبعد عدالتوں سے مقدمات واپس لینے کی کارروائی شروع ہوگی،ریاست مقدمات سے دستبرداری کی منظوری کےبعد دعویداری ختم کردے گی۔

ذہنی مریض کی سیاست اور بیانیہ قومی سلامتی کےلیے خطرہ بن چکا : ڈی جی آئی ایس پی آر

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل کا کہنا ہے کہ 9، 10 مئی مقدمات سے متعلق سفارشات تیار کرکے بھیج دی ہیں،سفارشات سے متعلق حتمی فیصلہ اور منظوری صوبائی کابینہ دے گی۔پی ٹی آئی کے اراکین اور کارکنوں پر 319 مقدمات میں سے 51 باقی ہیں۔

 

 

Back to top button