افغان مہاجرین کے معاملے پر کے پی حکومت سیاست کررہی ہے : گورنر فیصل کریم

 

 

 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وفاق اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ افغان مہاجرین کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت سیاست کررہی ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا ساتھ دینے کا کہا ہے،صوبے کی ترقی کےلیے وفاقی اداروں کا ساتھ دیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا وفاق کے بغیر نہیں چل سکتا۔

  دہشت گردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں،سہیل آفریدی

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ اگر افغانستان میں امن ہے تو پھر افغان باشندوں کو واپس جانا چاہیے،افغان مہاجرین کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت سیاست کررہی ہے۔

 

 

 

Back to top button