الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد اکثریت سے منظور کر لی گئی جب کہ آئندہ مالی کے لیے پیش کردہ بجٹ پر بحث بھی مکمل ہو گئی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد اکثریت سے منظور کر لی گئی۔
قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام نے پیش کی، قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اداروں کی آزادی اور خود مختاری پر یقین رکھتی ہے، فارم 47 کی پیداوار حکومت کی جانب سے جاری کردہ جج تعیناتی کا آرڈیننس عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔
عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور
قرارداد میں کہا گیا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت اپنی مرضی کے منصف تعینات کرے گی، آرڈیننس کا اجرا انصاف اور جمہوریت کا قتل ہے۔کالے قانون کے اس آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتے ہیں، حکومت یہ آرڈیننس فوری طور پر واپس لے۔
اجلاس کے دوران مالی سال 25-2024 کے بجٹ پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے بحث مکمل کرلی۔
