کرم تنازع: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں اہم پیشرفت، مشران نے معاہدے پر دستخط کردیے

کرم میں دوقبائل کے درمیان ہونے والے تنازع کے پرامن حل کےلیےکوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ جرگے میں اہم پیشرفت سامنےآئی ہے۔

گزشتہ روز یہ خبرسامنےآئی تھی کہ کوہاٹ فورٹ میں منعقد ہونے والے گرینڈ امن جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدے کو تقریباً حتمی شکل دےدی گئی ہے۔

مجوزہ معاہدےکےمطابق دونوں فریقین بھاری ہتھیار حکومت کو دینے پرآمادہ ہو گئے ہیں۔

اب ذرائع نےدعویٰ کیا ہےکہ کوہاٹ گرینڈ جرگے میں مشران نے دستخط کردے ہیں،ایک فریق کےچند افراد آج دستخط کریں گے جبکہ کمشنر کوہاٹ آفس میں آج جرگہ حتمی فیصلے کا اعلان کرےگا۔

پارا چنارپشاور مرکزی شاہراہ اور اپر کرم کے راستے ڈھائی ماہ سےبند اور اپرکرم کو ہر قسم کی سپلائی معطل ہے۔

پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کیلئے اُتنے ہی سنجیدہ ہیں جتنے ہم ہیں: رانا ثنااللہ

 

تحصیل چیئرمین آغا مزمل کا کہنا ہےکہ ادویات کی قلت کے باعث علاج نہ ملنےسے 123 بچوں کا انتقال حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

آغا مزمل کا کہنا ہےکہ کرم میں اشیائے ضروریہ کا فقدان ہے، ہوٹلز، پبلک ٹرانسپورٹ اورکاروباری مراکز 3 ہفتوں سے بند پڑے ہیں۔

پاراچنارکی ابترصورتحال کےخلاف کرم پریس کلب پر 9 دن سے دھرنا جاری ہےجبکہ شہرکےدیگر علاقوں میں پانچ مقامات پر بھی دھرنے دیے جا رہے ہیں۔ کراچی میں بھی پارا چنار کی صورتحال پر مختلف علاقوں میں دھرنے دیے جا رہے ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور دھرنوں کے باعث سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس بتا دیے ہیں۔

خیبر پختونخوا کےضلع کرم میں قیام امن کے لیےکوہاٹ میں گرینڈ امن جرگہ میں فریقین کےدرمیان معاہدے کو تقریباً حتمی شکل دےدی گئی۔

Back to top button