کویت کا ایران امریکا ثالثی کےلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اظہار

 

 

 

کویت نے امریکا اور ایران کے مابین ثالثی کےلیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیر اعظم نے کویت پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کےلیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتےہوئے کہاکہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلیے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی چینی سفیر سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گفتگو

کویت کے ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہتےہوئے موجودہ بحران میں پاکستان کی حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 

Back to top button