لاہوربارانتخابات،فائرنگ کرنیوالے40وکلاکیخلاف مقدمہ درج

لاہور بار کے انتخابات میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 40 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے اسلام پورہ تھانہ میں دہشتگردی، اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آر میں 16 ملزمان کو نامزد بھی کیا گیا ہے۔ملزمان نے فائرنگ کے دوران ڈی ایس پی کی وردی پھاڑی اور تشدد بھی کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے ایک کانسٹیبل شاہد کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری عمارات اور سرکاری گاڑی پر بھی گولیاں لگیں۔

Back to top button