لاہور : کوٹ لکھپت میں فیملی کا انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر کا سر پھٹ گیا

لاہور میں ایک فیملی نے انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں خاتون ورکر زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں پیش آیا، جہاں پولیو ٹیم مہم کے سلسلے میں ویکسین پلانے گئی تھی۔ گھر کے افراد نے بچوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کیا اور ٹیم کے سمجھانے پر مشتعل ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کی دو بیٹیوں نے پولیو ورکر پر حملہ کر دیا، جس دوران اینٹ لگنے سے خاتون ورکر کا سر پھٹ گیا جبکہ ان کی اسکوٹی کو بھی نقصان پہنچا۔

انسدادِ پولیو ٹیم کے انچارج کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث خاتون اور اس کے دو بیٹے فرار ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Back to top button