لاہور ہائی کورٹ : پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت تمام فیصلے کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت قبضوں سے متعلق کارروائیوں کے خلاف دائر 1500 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈی آر سی کمیٹیوں کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے اور تمام درخواستیں مزید کارروائی کےلیے متعلقہ ٹریبونل کو بھجوادیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کوٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت میں فیصلہ دیاکہ ٹربیونل تمام درخواستوں کو نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت سن کر فیصلہ کرے۔عدالت عالیہ نے کہا کہ قانون میں 80 فیصد تبدیلیاں ہوگئی ہیں،قانون کےخلاف دی گئی درخواستیں بعد میں دیکھیں گے۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ہائی کورٹ کو پراپرٹی اونر شپ ایکٹ میں ترمیم سے آگاہ کیا،ڈی آر سی کمیٹیوں کے پاس جوڈیشل پاورز نہ ہونے اور ٹربیونل میں ریٹائرڈ کی بجائے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن جج لگانےکا بتایا۔
برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی شناختی کارڈ کا حصول ممکن ہوگیا
ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ زیر سماعت مقدمات کے ٹربیونل ٹرانسفر کا فیصلہ متعلقہ عدالت کی صوابدید ہوگی،ٹربیونل کی کارروائی کےخلاف آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جا سکےگا۔
