لاہور ہائی کورٹ:  27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل

 

 

 

لاہور ہائی کورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کےلیے تین رکنی فل بینچ تشکیل دےدیا ہے۔

 

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر ابتدائی سماعت کی۔عدالت عالیہ نے درخواستوں کو سماعت کےلیے تین رکنی فل بینچ کو بھجوا دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ محمد شاہد رانا اور حسن لطیف چوہدری کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست میں وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ترمیم کے تحت استثنا آئین کے آرٹیکل 248 کے خلاف ہے جب کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے سپریم کورٹ پاکستان کو غیرآئینی عدالت بنادیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے 4 عمرانڈوز ججز کو ٹھینگا کیسے دکھایا؟

درخواست گزاروں کےمطابق ترمیم سے سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کی کوشش کی گئی ہے،ترامیم سے عدالتی اختیارات کم کرکے عدالتی آزادی کو خطرے میں ڈال دیاگیا،صوبوں کی مشاورت کےبغیر ترمیم سے آئینی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمات کی آئینی عدالت منتقلی کو کالعدم قرار دے، 27 ویں آئینی ترمیم کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا جائے۔

 

 

Back to top button