لاہور ہائی کورٹ : لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر چیئرمین نادرا کے عہدے پر بحال

لاہور ہائی کورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو بطور چیئرمین نادرا بحال کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سےہٹانے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل تقرری کو کالعدم قرار دینے کافیصلہ معطل کر دیا۔
سپریم کورٹ : نیشنل پارک میں بنے ریسٹورینٹس بند کرنے کا فیصلہ برقرار
عدالت عالیہ نے استفسار کیاکہ درخواست میں کون سا نوٹی فکیشن چیلنج ہواتھا ؟ سرکاری وکیل نےکہا کہ درخواست میں نگران حکومت کا چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹی فکیشن چیلنج ہواتھا،درخواست صرف نگران حکومت کے نوٹی فکیشن کی حد تک محدود رہی،درخواست گذار نےکبھی بھی نئے رول کو چیلنج نہیں کیا۔
عدالت عالیہ نے سرکاری وکیل کےدلائل سننے کےبعد چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سےہٹانے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل تقرری کو کالعدم قرار دےکر انہیں اپنے عہدےپر بحال کر دیا۔
