لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈارکی نائب وزیراعظم کےعہدے پرتقرری کیخلاف اپیل مسترد کر دی

لاہور ہائی کورٹ نےنائب وزیرِاعظم کےعہدے پراسحاق ڈار کی تقرری کےخلاف اپیل پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت میں جسٹس اقبال چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خاتون اشبا کامران کی اپیل پر سماعت کی۔

عمران خان نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے : شیر افضل مروت

 

عدالت نےدورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل اوردرخواست گزارخاتون کا کا مؤقف سنا۔

عدالت کے 2 رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کےبعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یاد رہے کہ اگست 2024 میں سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹر اسحٰاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

سندھ ہائیکورٹ نے 6 ہفتوں میں فریقین سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 6 ہفتوں بعد درخواست غیر موثر ہوجائے گی، جس پر جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ کیا 6 ہفتوں بعد نائب وزیراعظم کی تقرری ختم ہوجائے گی؟ فوری درخواست کی سماعت پر نوٹس کردیا ہے، اگلی تاریخ پر کیس کا جائزہ لیں گے۔

سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں پشاور اور لاہور ہائی کورٹ سے مسترد ہوچکی ہیں۔

Back to top button