رائے ونڈ میں مبینہ بجلی چوروں کا لیسکو حکام پر تشدد

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں مبینہ بجلی چوروں نے دفتر میں گھس کر لیسکو حکام کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔لیسکو عملے پر تشدد کے بعد 60 حملہ آور افراد نے لیسکو دفتر میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور سرکاری ریکارڈ  بھی جلا دیا۔

پولیس کی جانب سے لیسکو آفس پر حملے کے الزام میں 15 نامزد اور 45 نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیا ہے، سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع

لاہورہائی کورٹ نے ملک میں چینی کیسےمہنگی کروائی؟

کر دی گئی ہے

Back to top button