لاہور میں ایک نوجوان کھمبے سے کٹی پنتگ اتارتے ہوئےکرنٹ لگنے سے جاں بحق

بسنت 2026 کا آغاز ہوتے ہی جشن کی فضا سوگ میں بدلنے لگی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا.
ریسکیو ذرائع کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی ہوئی پتنگ اتارنے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھا، جہاں اسے کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ڈیفنس فیز فائیو میں پتنگ کی ڈور گردن میں الجھنے سے نوجوان رافع زخمی ہوا۔ اسی طرح گلشن راوی میں پتنگ کی ڈور کی زد میں آ کر آٹھ سالہ ارسا اور 45 سالہ شبیر بھی زخمی ہو گئے۔
کیا حکومت بسنت کو محفوظ تہوار بنانے میں کامیاب ہو پائے گی؟
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لوئر مال کے علاقے میں پتنگ پکڑنے کی کوشش کے دوران 12 سالہ عبدالواحد زخمی ہوا، جبکہ گلشن راوی میں 14 سالہ سلمان درخت پر چڑھ کر پتنگ اتار رہا تھا کہ گرنے سے زخمی ہو گیا۔۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کی گردن پر گہرے زخم آئے، جس کے باعث اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسی دوران تین گھنٹوں کے اندر ڈور سے زخمی ہونے کا ایک اور واقعہ گلشن راوی میں پیش آیا، جہاں 45 سالہ شبیر کے چہرے اور ناک پر پتنگ کی ڈور لگ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
