لائبہ خان نے تنقید کے بعد شوہر کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اس ماہ اچانک اپنی شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر تے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا نکاح نومبر 2024 میں مدینہ منورہ میں ہوا تھا، جبکہ اس خبر کو انہوں نے 27 جنوری 2026 کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

شادی کے اعلان کے بعد لائبہ خان نے مختلف تقریبات کی جھلکیاں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جن میں نکاح فوٹو شوٹ، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاور شامل ہیں۔ ہر تقریب میں اداکارہ نے اپنی خوبصورت برائیڈل لک میں مداحوں کو محظوظ کیا، جبکہ قریبی دوست اور اہلِ خانہ بھی خوشیوں میں شریک رہے۔

ابتدائی طور پر لائبہ خان نے سولو تصاویر شیئر کیں اور اپنے شوہر کو مکمل طور پر منظرِ عام پر نہیں لائیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے شوہر کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ کچھ صارفین نے اس پر تنقید کی اور کہا کہ شوہر کی شناخت چھپانے سے غیر ضروری بحث ہوئی، جبکہ بعض نے بے بنیاد الزامات بھی لگائے۔ کئی صارفین نے کہا کہ اداکارہ کو شادی کو اس طرح خفیہ رکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔

ان سب باتوں کے بعد لائبہ خان نے اب انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ’ہلدی‘ تقریب کی تصاویر شیئر کر دی ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں مداحوؔں کیلئے  لکھا: "اب خوش، براہ مہربانی ماشاءاللہ کہہ دو”۔

Back to top button